ان کو لانے والوں کو سوچنا چاہئے جنہوں نے ان سانپوں کو پالا، جنہوں نے ان کوبروں کو دودھ پلایا، یہ نہ صرف احسان فراموش ہیں بلکہ

روزنامہ اوصاف  |  Oct 30, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی اینکرعلی حیدرنے معروف صحافی وتجزیہ کارحسن نثار سے سوال پوچھاکہ ایک طرف توغداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں تودوسری طرف جن پرغداری کاالزام لگایاجارہاہے ان کی طرف سے ایسے بیانات سامنے آرہے ہیں جس سے دشمن ملک کوفائدہ ہورہاہے ۔اس کے جواب میں حسن نثار نے کہاکہ ملک کونقصان ہوچکاہے۔کسی ملک کواقتصادی طورپرمعذورکرنااس کوپولیوکامریض بنادینااس سے بڑی توکوئی واردات ہونہیں سکتی۔ اوریہ اس ملک کے ساتھ ہوچکی ہے ہمارے ہاں تاثریہ ہےپڑھانے والے اوربتانے والے بھی اسی طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔پاکستان بناتوبڑی قربانیاں دی گئیں ۔پاکستان بننے کے بعد جوقربانیاں دی گئیں ان کاجواب نہیں ہے۔پاکستان جب بناتوملک نے کسی کاایک روپے کاقرض نہیں دیناتھا۔ہندوستان سے لیناتھا۔اب صورتحال یہ ہے لوگ جتنی بھیانک واردات کرچکے ہیں یہ اس بچے کوبھی مقروض کرچکے ہیں جوپیدانہیں ہوا۔جوکہہ رہاہے کہ انڈے اتنے روپے کلوٹماٹراتنے روپے درجن دھنیااتنے روپے تولہ لوگ ان کے گردبھی اکٹھے ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے مزیدکیاکہاجاننے کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More