نوازشریف ذہنی طورپر شدیدبیمار شخص ہے ؟ن لیگی رکن اسمبلی نے نوازشریف کو ذہنی مریض قرار دےدیا، تہلکہ خیز انکشافات

روزنامہ اوصاف  |  Oct 30, 2020

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے پارٹی قائد نواز شریف کو ذہنی اور جسمانی بیمار قرار دیتے ہوئے قیادت شہباز شریف یا حمزہ کو سونپے کا مطالبہ کردیا۔لاہور میں پی ٹی آئی شیخوپورہ قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ نواز شریف کو ذہنی اورجسمانی علاج کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا مسلم لیگ ن سے تعلق ہے اور رہے گا، عوام سے ووٹ لیے ہیں، نشست نہیں چھوڑوں گا جب کہ ایاز صادق کے بیان پر دکھ ہوا۔ جلیل شرقپوری کا کہناتھاکہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پرعمل کرتے ہوئے عمران خان کو عزت دیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More