ن لیگ پر بنائے گےتمام مقدمات ختم ہونےوالےہیں،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پیشگوئی کردی

روزنامہ اوصاف  |  Oct 30, 2020

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ حکومت جانے سے پہلے تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے حکومتی رہنماؤں کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بدنیتی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔کیپٹن(ر) صفدرنے کہا کہ ہم پر یہ سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے جبکہ ہر 20دن بعد مجھ پر مقدمہ بنا دیا جاتا ہے۔کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا کہ مقدمہ میں جب کچھ نہیں بنتا تو دہشت گردی کی دفعات ڈال دیتے ہیں، اسی طرح پشاور میں میرے خلاف مقدمہ درج کروا کر وارنٹ جاری کروا دیے گئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More