آج کا دن تمام مسلمانوں کے لئے انتہائی مسرت کا دن ہے ، گورنر سندھ

بول نیوز  |  Oct 30, 2020

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آج کا دن دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے انتہائی مسرت کا دن ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ ہمارے دلوں کے بہت نزدیک ہے ،اس دن اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے نبی ﷺ کو رحمت اللعٰالمین بنا کر اِس دنیا میں بھیجا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صحابہ اکرام جنہیں حضور ﷺ کی خدمت کا شرف حاصل ہوا انہوں نے سب کچھ پالیا ، حرمت رسول ﷺ ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،ہماری کوشش ہونی چاہئیے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے کو اپنائیں ۔

عمران اسماعیل کا اپنے پیٖغام میں مزید کہنا ہے کہ اس طرف زیادہ سے زیادہ چلیں جو راستہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے دکھایا، آج کا دن انتہائی عقیدت و محبت سے بھرا، دنیا میں محبت بانٹنے کا دن ہے، ہمارے پیارے نبی ﷺ نے اپنی پوری زندگی میں محبت بانٹی۔

 

 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More