تعلیمی ادارے عالمی وبا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے، اسد عمر

بول نیوز  |  Oct 30, 2020

وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کر تے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق تعلیمی ادارے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے، تعلیمی اداروں میں دیگر سیکٹرز کے مقابلے میں ایس او پیز پر زیادہ عمل ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سب سے زیادہ ریسٹورنٹ، شادی ہال اور بڑی مارکیٹیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قانون میں تبدیلی کرنا پڑی تو کریں گے۔

اسد عمر نے مزید بتا یا کہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کامیاب رہی تھی، اسلام آباد میں کچھ اسٹریٹ کا لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، کوشش ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے سے پہلے اقدامات کرلیے جائیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More