لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

سچ ٹی وی  |  Oct 30, 2020

پاکستان کی جانب سے بھارتی سینئرسفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے رکھ چکری اورنیزا پیر سیکٹرز پرمقامی آبادی کونشانہ بنایا تھا۔

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 2 شہری شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج مسلسل لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی کو نشانہ بنا ری ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ رواں سال اب تک بھارتی فوج نے 2580 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 19 معصوم شہری شہید اور 199 زخمی ہوئے ہیں۔ دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر فائرنگ کرکے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے دنیا توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More