عید میلاد النبی کے موقع پرجیل کے قیدیوں کے لئے بڑی خبر

بول نیوز  |  Oct 30, 2020

عید میلاد النبی کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں قید ملزمان کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید ملزمان کی سزاوں میں خصوصی معافی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 خصوصی معافی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق  قیدیوں کی سزاوں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا ہےتاہم سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کو معافی نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی جی جیل کی جانب سے تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ خصوصی معافی کے بعد ملزمان کی رہائیوں کا عمل آج شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More