مرد کو بے شرم کہنے پر عورت کو جرمانہ

ہم نیوز  |  Oct 30, 2020

ابوظہبی کی ایک عدالت نے خاتون کو15ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے جس نے ایک نوجوان کو شاپنگ مال میں سرعام’ بے ادب اور بے شرم‘ کہا تھا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق خاتون نے ایک شاپنگ مال میں مرد کیلئے تضیک آمیز الفاظ کیے جس کیخلاف نوجوان نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔؎

ابوظہبی کی کرمنل عدالت نے خاتون پر10 ہزار درہم کا جرمانہ کیا۔ بعد ازاں نوجوان نے سول عدالت میں خاتون پر ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے1 ایک لاکھ درہم کا مطالبہ کیا۔

سول عدالت نے عورت کو حکم دیا کہ جرمانے کے طور پر اپیل کنندہ کو15 ہزار درہم بمعہ عدالتی فیس ادا کیے جائیں۔ خاتون نے الزام لگایا کہ’نوجوان نے میری بیٹی کو گھورا اور اپنا رابطہ نمبر دینے کی کوشش کی‘۔

عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر عورت کی درخواست خارج کردی اور جرمانے کے طور پر15ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More