لائن آف کنٹرول پر فائر بندی انتظام کی خلاف ورزیاں ، بھارتی سینئر سفارتکار دفتر خارجہ طلب

92 نیوز  |  Oct 30, 2020

 اسلام آباد (92 نیوز) لائن آف کنٹرول پر فائر بندی انتظام کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی سینئر سفارتکار دفتر خارجہ طلب کر لیئے گئے۔ پاکستان نے بھارت سے اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔ بھارتی فورسز نے 29 اکتوبر کو نیزہ پیر، رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ سے 2 شہری شدید زخمی ہوئے۔ رواں برس بھارت فائر بندی انتظام کی 2580 خلاف ورزیاں کر چکا۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 19 معصوم شہری شہید، 199 زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت کی پے در پے اشتعال انگزیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ۔ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے۔ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More