پاکستان کے ہر گھر میں استعمال ہونے والے ایل ای ڈی بلب کتنے نقصان دہ ہیں؟جانیے

روزنامہ اوصاف  |  Oct 30, 2020

پاکستان کے ہر گھر میں استعمال ہونے والے ایل ای ڈی بلب کتنے نقصان دہ ہیں؟جان کر آپ اسے خریدنے سے توبہ کر لیں گے ۔۔۔ایک تحقیق میں ماہرین نے ایل ای ڈی بلب سے پہنچنے والے نقصان اور تکلیف کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نئے انکشاف میں کہا گیا ہے کہ ایل ای ڈی بلب کے بے پناہ ٹمٹانے کے باعث لوگوں میں سردرد کی شکایت عام بہتہوتی ہے۔ یہ انکشاف برطانوی ایکسز یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں کیا جس میں کہا گیا کہ صرف 20 منٹ تک ہی یہ بلب جلانے سے گھر میں بیٹھے لوگوں کا سر چکرانے لگ جاتا ہے۔ اس حوالےسے ماہرین نے کہا کہ عام طور پر ٹیوب لائٹس ٹمٹماہٹ کے ساتھ 35 فیصد تک مدھم ہوجاتی ہیں جبکہ ایل ای ڈی بلبس 100 فیصد تک مدھم ہو جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ ایل ای ڈی بلب کی ٹمٹماہٹ روایتی بلبوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ہی تمام تر وجوہات کی وجہ سے جن افراد کی آنکھوں کو ٹمٹماہٹ برداشت نہیں ہوتی ان کے سر میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے اور چکر آنے لگتے ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More