ایپل نے گوگل کے مقابلے میں اپنا سرچ انجن بنانے کی کوششیں تیز کردیں

جی این این  |  Oct 31, 2020

کیلی فورنیا : مشہور کمپنی ایپل نے سرچ انجن گوگل پر مقدمے کے بعد آئی فون کیلئے اپنا "سرچ انجن" بنانے کی کوششیں تیز کردیں۔ مشہور جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق آئی فون کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس14) میں ایپل کے سرچ انجن نے جزوی طور پر کام بھی شروع کردیا ہے جہاں اگر کوئی کسی بھی چیز کو سرچ کرے گا تو وہ گوگل پر نہیں جائے گا بلکہ اسے وہاں  براہ راست ویب سائٹ کے لنک فراہم کیے جائینگے،انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق یہ گوگل پر حملوں کا آغاز ہے، معروف ایپل کمپنی نے سرچ انجن سے متعلق اپنے اقدامات کو خفیہ رکھا ہوا ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More