دبئی اور شارجہ کے درمیان بسوں کے پانچ نئے روٹس کے اضافے کا اعلان کر دیا گیا

سچ ٹی وی  |  Oct 31, 2020

دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی میں منصوبہ بندی ادارے کے ڈائریکٹر عادل شاکری نے بتایا کہ رواں سال کے اختتام سے قبل دبئی اور شارجہ کے درمیان بسوں کے پانچ نئے روٹس کھول دیے جائیں گے، یہ کام شارجہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تعاون سے بس سروس میں سہولت پیدا کرنے کے لیے انجام دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ الخان اور الممزر کو ملانے کے بعد دبئی اور شارجہ کو جوڑنے والے اس روڈ کے افتتاح سے پبلک ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ٹریفک اژدہام کم ہوگا اور سفر کا دورانیہ بھی کم ہوگا۔

بس روٹ ای تین سو تین دبئی اور الجبیل میں الاتحاد میٹرو اور شارجہ میں الجبیل میٹرو اسٹیشنوں کے درمیان قائم کیا گیا ہے، اس روٹ پر روزانہ دو منزلہ 10 بسیں چل رہی ہیں۔دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی نے رواں ہفتے کے شروع میں پبلک بسوں کا ایک اور روٹ شروع کیا تھا، اس سے میٹرو اسٹیشن آنے جانے والوں کو بے حد سہولت ہورہی ہے، یہ انڈسٹریل زون القصیص سے النھدۃ میٹرو اسٹیشن کے لیے ہے، اس سے مصروف ترین اوقات میں پندرہ منٹ لگتے ہیں۔

یاد رہے کہ دبئی اور شارجہ کے درمیان سفر کے لیے سمندری روٹ بھی ہے جس کا افتتاح رواں سال 27 جولائی کو کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More