علی بابا کا آن لائن 56 ارب ڈالر کی فروخت کا نیا ریکارڈ

سماء نیوز  |  Nov 14, 2020

چین کی آن لائن کاوبار کرنیوالی کمپنی علی بابا کا کہنا ہے اُس نے ذیلی اداروں کی 16 لاکھ اشیاء کی قمیتوں پر رعایت دی تھی، جس کی وجہ سے بدھ کے روز تک اس نے صرف ایک دن میں آن لائن خریداری میں 56 ارب ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں۔

دنیا میں فروخت کے سب سے بڑے ایونٹ پر علی بابا نے امریکا میں بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے پر ہونیوالی خریداریوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ علی بابا کی فروخت ایمازون سے 16 گنا زیادہ تھی۔

اس کارکردگی کو علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ کیلئے ایک ممکنہ بہتری کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے، کیونکہ گزشتہ ہفتے اس کے حصص کی قدر میں 10 فیصد کمی ہوئی تھی۔

کمپنی نے اپنی فروخت کا آغاز کم پہچان رکھنے والے برانڈوں کی تشہیر کے ذریعے کیا تھا۔ کمپنی نے قیمتوں میں چھوٹ یکم نومبر سے لے کر تین نومبر اور مقبول عام 11 نومبر کے دنوں تک کیلئے مقرر کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More