سہیل تنویرکاکرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سماء نیوز  |  Nov 20, 2020

فوٹو: پی ایس ایل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، سہیل تنویر آج کل لنکا پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔

کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر سہیل تنویر کو 10روز کے لیے آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز گزشتہ روز سری لنکا پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سہیل تنویر نے15 نومبر کو کراچی میں پلے آف مرحلے کا آخری میچ کھیلا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More