پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی افغان صدر سے ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت

العربیہ  |  Nov 21, 2020

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے، مفاہتی عمل میں پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا، افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا دورہ کابل پر بہت خوشی ہے، دورہ کابل کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کا تاریخی پس منظر ہے، 60 کی دہائی میں کابل سیاحت کے لیے بہترین مانا جاتا تھا، پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

Live Stream: Prime Minister of Pakistan @ImranKhanPTI & President of Afghanistan @ashrafghani Joint Press Conference in Kabul (19.11.20)#PMIKinKabul #PeaceAmbassadorPMIK https://t.co/j9e0NniScI

— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 19, 2020

عمران خان نے کہا پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کا خواہاں ہے، افغانستان کی توقعات سے بڑھ کر مدد کریں گے، ہمیشہ سے یہی موقف رہا طاقت سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا، بدقسمتی سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر اشرف غنی کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان کا دورہ تاریخی ہے، دونوں ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں، دونوں ممالک کی ثقافت باہمی احترام پر مبنی ہے، پاکستان اور افغانستان میں تعاون علاقائی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، بہتر مستقبل کیلئے دو طرفہ تعاون اور امن ضروری ہے، علاقائی روابط کا فروغ اور معاشی سرگرمیاں ہمارے مفاد میں ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلئے جنگ بندی چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کیلئے مثبت سیاسی عمل کے خواہاں ہیں، پاکستان کا جلد دورہ کروں گا۔ ان کا کہنا تھا آزادی اظہار رائے کے حوالے سے منفی اور مثبت رویوں میں تفریق ضروری ہے، رسول پاک ﷺ کی حرمت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، رسول پاک ﷺ کی ناموس تمام مسلمانوں کی عزت سے جڑی ہے۔

عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

اس سے قبل صدارتی محل آمد پر عمران خان کا شاندار استقبال کیا گیا، چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم نے افغان صدر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ تقریب کے آغاز پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے اپنے اپنے وفود کا تعارف کرایا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر پہلی بار کابل کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کی افغان صدر اشرف غنی سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور افغان صدر میں خطے کی سکیورٹی پر بھی گفتگو ہوئی۔

PM @ImranKhanPTI held a tête-à-tête with President @ashrafghani. The two leaders discussed further deepening of fraternal bilateral relations between Pakistan & Afghanistan, the Afghan peace process, and regional economic development and connectivity. 🇵🇰🇦🇫#PeaceAmbassadorPMIK pic.twitter.com/d0D6CQVQo3

— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 19, 2020

اس موقع پر وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ملاقات کی، جس میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے کا امن و استحکام، افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے، عمران خان کا ہمیشہ سے موقف رہا کہ افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا، بین الافغان مذاکرات کا کامیابی سے ہمکنار ہونانا گزیر ہے، پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

د افغانستان د اسلامي جمهوريت جمهور رئیس محمد اشرف غني نن غرمه د پاکستان لومړي وزیر عمران خان سره چې د لوړ پوړي پلاوي په مشرۍ کابل ته په رسمي سفر راغلی وو، وکتل pic.twitter.com/yVaMRT74zw

— ارگ (@ARG_AFG) November 19, 2020

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More