کابل، مختلف مقامات پر14 راکٹ حملے،3 افراد جاں بحق

بول نیوز  |  Nov 21, 2020

افغان دارالحکومت کابل کے مختلف علاقوں میں 14 راکٹ حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں 14 راکٹ حملوں کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں، راکٹ حملے کابل کے گرین زون میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے اور غیر ملکی کمپنیاں موجود ہیں۔

ترجمان کابل پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے مختلف مقامات پر راکٹ حملوں کی اطلاعات ہیں تاہم اموات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

افغان وزارت صحت کے مطابق حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں تاہم بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح دو بم دھماکے ہوئے، ایک دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More