کیا آپ بھی اپنا فون رات کو چارجنگ پر لگا کر سو جاتے ہیں؟ اگر ہاں تو ایسا کرنا فوراً چھوڑ دیں ورنہ موبائل پھٹ بھی سکتا ہے اور آپ۔۔۔

ہماری ویب  |  Nov 21, 2020

آج کل اسمارٹ فون ہر بندے کے پاس ہے، مارکیٹ میں اتنی طرح کے فونز متعارف کروائے جا چکے ہیں کہ اب پیسوں کا کوئی مسئلہ رہا ہی نہیں۔ لیکن بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اپنے فون کا خیال درست طرح سے رکھتے ہیں۔

تاہم آج ہم آپ کو ایک اہم مسئلے سے متعلق بتانے والے ہیں جو آج کل بہت ہی عام ہے اور وہ ہے موبائل فون کی بیٹری کے حوالے سے۔ اکثر افراد فون رات بھر چارجنگ پر لگا کر سوجاتے ہیں اور صبح اٹھنے پر نکالتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس عمل سے آپ کو یا آپ کے فون کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے؟

بیٹری رات بھر چارج ہونے سے گرم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اس میں کرنٹ آنے لگتا ہے، فون اوور چارج ہونے کے سبب پھٹ سکتا ہے یعنی اس میں آگ لگ سکتی ہے اور آپ کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ لہذا ہر ممکن کوشش کریں کہ فون رات بھر ہرگز چارج نہ کریں۔

آج کل بہت سے جدید فونز میں یہ فیچر بھی موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ کا فون مکمل چارج ہوگیا ہے تو وہ خود با خود چارجنگ کرنا روک دیتا ہے، یہ ایک شاندار فیچر ہے۔ لیکن اگر آپ کے موبائل میں یہ فیچر نہیں ہے تو اپنے فون کو رات بھر چارج کرنا چھوڑ دیں، اس سے بیٹری متاثر ہونے کے بھی واضح امکانات ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More