خواتین ٹی20چیمپئن شپ 22 نومبر سےہوگی

سماء نیوز  |  Nov 21, 2020

فوٹو: پی سی بی

نیشنل ویمنز ٹرائنگولر ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ22 نومبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 42خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں تقریباَ 70 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

دس روزہ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز،پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 2 ٹاپ ٹیمیں یکم دسمبر کو پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

چمپئین شپ قومی خواتین کرکٹ کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لئے معاون ثابت ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے7 میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کو لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے تمام میچز پی سی بی کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے،جہاں 9کیمروں سے کوریج کی جائے گی۔

خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکردگی کی ترغیب کے لیے گزشتہ سال کی نسبت ایونٹ کی انعامی رقم میں دوگنا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

گزشتہ ایڈیشن میں 292 رنز بناکر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی منیبہ علی اس ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی قیادت کریں گی۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم کو10لاکھ اور رنراَپ کو 5لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گئی۔ اس دوران ہر میچ کی بہترین کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے جبکہ پلیئر آف دی چیمپئن شپ کو 50 ہزار روپے کیش بطور انعام دیا جائے گا۔

پی سی بی بلاسٹر کی قیادت عالیہ ریاض اور پی سی بی ڈائنمائٹس کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More