روی چندر ایشون بابر اعظم کے مداح ہوگئے

روزنامہ اوصاف  |  Nov 21, 2020

بھارتی ٹیسٹ کرکٹر روی چندر ایشون بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداح ہوگئے۔روی چندر اشون کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایسا کرکٹر ہے جس کی بیٹنگ دیکھنے کو دل کر تا ہے، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جیسا کرکٹر کوئی نہیں ہے۔سابق قومی کرکٹر انضمام الحق سے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے روی چندر اشون کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔انہوں نے انضمام الحق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں طویل مدت بعد ایسا بیٹسمین شامل ہوا جس کی بلے بازی دیکھ کر آنکھوں کو ٹھنڈک پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایسا بیٹسمین جس کو بیٹنگ دیکھنے کو دل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے انگلینڈ میں بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ اور آسٹریلیا میں بھی سنچری اسکور کی ۔ایشون نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ انہیں اظہر علی کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔بابر اعظم ٹی 20 اور ون ڈے کرکٹ میں پہلے ہی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ دورہ نیوزی لینڈ بابر اعظم کی پہلی ٹیسٹ آزمائش ہو گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More