کورونا کی وبا سے لڑنے کیلئے دو اہم تجربات کامیاب

بول نیوز  |  Nov 21, 2020

کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا کی تیارکردہ دوا کے مریضوں پر بہترین نتائج سامنے آنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے مرض کے خلاف پاکستانی ماہرین کی کوششیں رنگ لانے لگیں، ملک میں کورونا کی کارگر دوا کی تیاری میں اہم پیش رفت ہوگئ جبکہ کلینکل ٹرائل کامیابی سے جاری ہیں۔

ساٹھ فیصد مریضوں کو بھی دوا سے فائدہ ہوا ہے تاہم پاکستان میں کورونا تشخیص کرنے والا جدید آلہ بھی تیارکرلیا گیا، جدید ڈیوائس پھیپھڑوں میں کورونا انفیکشن کی درست مقدار بتانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈاکٹرشوکت علی کا کہنا ہے کہ دوا سے مریضوں میں ریکوری کی شرح ساٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دیگر بیمار مریضوں کو اس سے سوفیصد فائدہ ہوا،یہ دوا صحت یاب مریضوں کےاینٹی باڈیز سے تیار کی جارہی ہے۔

 دوسری ڈریپ کی جانب سے پاکستان میں تیار کردہ کورونا کی تشخیص کے آلے کی منطوری دے دی گئی، آلے کے تجربات کامیاب رہے ہیں۔

ڈاکٹرعاصم روف کے مطابق یہ ڈیوائس پھیپھڑوں میں کورونا مریضوں کے انفیکشن کی مقدار معلوم کرے گی، یہ ڈیوائس اب تک دنیا کے چند ممالک میں ہی زیر استعمال ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More