یوٹیلیٹی اسٹورز نے مہنگی چینی خریدنے کی تجویز مسترد کردی

بول نیوز  |  Nov 21, 2020

وزیر اعظم پیکچ میں چینی خریداری کا ایک اور ٹینڈر منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 35 ہزار ٹن کا مسلسل تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا ہے کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار  کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شوگر ملز نے دو ٹینڈرز میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی بیچنے سے انکار کیا تھا جبکہ اب یوٹیلیٹی اسٹورز کا شوگر ملز سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو 91 روپے کلو چینی کی بولی موصول ہوئی تھی جبکہ فی کلو 6 روپے اخراجات کے بعد چینی 97 روپے میں پڑنی تھی تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی 82 روپے کلو میں پڑ رہی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More