سعودی خاتون شہسوار کی 40 کلومیٹر گھڑ دوڑ میں کامیابی

اردو نیوز  |  Nov 21, 2020

سعودی عرب کی ایک خاتون گھڑسوار نے گذشتہ روز مملکت میں ہونے والےالخالدیہ گھڑ دوڑ مقابلے میں ایک دن میں 40 کلو میٹر کی ریس میں اول آنے کے بعد اب 80 کلو میٹر کی ریس کے مقابلے کی تیاری کررہی ہیں‌۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گھڑ سوار ابرار عبدالقادر نے ریاض میں ہونے والے الخالدیہ  گھڑ دوڑ  میں حصہ لیا اور وہ 40  کلو میٹر کا مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہی۔ابرار العبدالقادر نے انگریزی ادب اور اس کے ترجمے میں گریجویشن کی جس کے بعد اس نے پروجیکٹ مینجمنٹ اور رسک مینجمنٹ میں پیشہ ورانہ ڈگری حاصل کی۔

سعودی خواتین وسائل کی کمی کے باوجود گھڑ سواری پر مشق کرتی ہیں۔(فوٹو العربیہ)انہوں نے  کہا کہ 'شہسواری ایک دنیا ہے۔ ایک بار جب آپ اس میں قدم رکھتے ہیں تو اس سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے لہذا ہر منٹ آپ قریب رہتے ہیں۔

گھڑ دوڑ کے مقابلے آپ کو کچھ نیا سکھاتے ہیں۔ یہ ایک ایسا مشغلہ ہے جس میں‌ آپ صبر اور برداشت سیکھتے ہیں۔ آپ کی گھڑ سواری کی مہارت اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کے کئی جسمانی فوائد ہیں مثلا کمر کا سیدھا رہنا، پٹھوں کی مضبوطی اور کیلوری جلانے جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اس کھیل کا اہم عمل گھڑ سواری میں اعلی درجے کی پیشہ ورانہ مہارت ہے۔(فوٹو العربیہ)ابرار نے مزید کہا میں نے گھڑ سواری کی دنیا میں بہت کچھ سیکھا۔  ہم گھوڑے سے بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ آپ اس کے قریب رہتے ہیں‌۔ یہ ایک حیرت انگیز مخلوق ہے اور یہ آپ کو مضبوط اور قابو میں رکھتا ہے۔

جیسے ہی آپ نے اس کا اعتماد حاصل کرلیا آپ کے اور اس کے درمیان حیرت انگیز  ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔ جب بھی آپ اسے پیار ، عزت اور اعتماد دیتے ہیں وہ اسے آپ کو دو بار لوٹاتا ہے۔ گھڑ سواری ایک ایسا کھیل ہے جو آپ کی فٹنس اور پٹھوں کی لچک کو بہتر کرتا ہے اور آپ کو دوسرے کھیلوں کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔

گھڑ دوڑ سے پٹھوں کی مضبوطی اور کیلوری جلانے جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔(فوٹو العربیہ)ابرارعبدالقدار کا کہا ہے کہ سعودی خواتین آج اپنے عزائم کی بلندیوں ‌کو چھو رہی ہیں۔

مجھے بہت فخر ہے کہ بہت سی سعودی خواتین وسائل کی کمی کے باوجود گھڑ سواری پر مشق کرتی ہیں لیکن انہوں نے اس میدان میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

کسی سوار کے لیے کامیابی کا سب سے اہم عمل  گھڑ سواری میں اعلی درجے کی پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنا ہے۔ اس کا سب سے پہلا اصول گھوڑے پراپنا توازن برقرار رکھنا ہے۔

 

سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More