حکومت کو جلسہ روکنے کا بہانہ نہ ملا تو کہہ دیا کورونا کا خطرہ ہے، مولانا فضل الرحمان

بول نیوز  |  Nov 22, 2020

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو  جلسہ روکنے کا بہانہ نہ ملا تو کہہ دیا کورونا کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت عوام کی نہیں چوری کے مینڈیٹ کی نمائندہ ہے، اس حکومت کو کسی محاذ پر چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹرمپ چلا گیا اب پاکستانی ٹرمپ کو بھی چلتا کریں  گے۔

 انہوں نے کہا کہ کل پشاور کا تاریخی جلسہ ہوگا جبکہ حکومت مخالف اپوزیشن تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو لاڑکانہ اور 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ادارے جو ملک کے دفاع کے ضامن ہیں اور اس ناجائز اور نااہل حکومت کی پشت پناہی کرتے ہیں، وہ ریاست کی بقا کا حق ادا نہیں کر رہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More