وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کاعوامی انداز،موٹرسائیکل پرحلقے کادورہ کیا،لوگوں کے مسائل معلوم کئے

اے پی پی  |  Nov 22, 2020

ملتان ۔22نومبر (اے پی پی):وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے اتوارکواپنے انتخابی حلقے این اے 156کاہنگامی دورہ کیا۔وہ موٹرسائیکل پرسوارہوکر اپنے حلقے میں گئے اوروہاں مختلف ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔کارکن اورحلقے کے لوگ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کوعوامی اندازمیں اپنے درمیان موجودپاکرخوشی سے جھوم اٹھے اوران کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔وزیرخارجہ نے یونین کونسل نمبر17میں کارکنوں سے ملاقات کی ،لوگوں سے ان کے مسائل دریافت کئے اورمتعلقہ افسروں کوہدایات جاری کیں۔وزیرخارجہ نے اس موقع پرکہاکہ کارکن ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ،انہوں نے کہاکہ حلقے کی تعمیروترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،وہ یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کی خودنگرانی کرتےرہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More