کھانسی ،جوڑوں کا درد، جلدی اور دیگر بلغمی امراض فوری نجات کیلئے حکیموں نے آسان گھریلو نسخہ بتا دیا

روزنامہ اوصاف  |  Nov 21, 2020

ماہرین صحت کے مطابق خزاں اور سرما کا موسم بالخصوص پھیپھڑوں کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے، اس لیے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری دوائیں اور احتیاطی تدابیر پر پہلے ہی عمل پیرا ہونا چاہیے۔ حکما نے کہا کہ موسم سرما کے صحت پر رونما ہونے والے برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر خالص شہد ملا کر گھونٹ گھونٹ پینا مفید ہے۔ لونگ، دار چینی، سیاہ مرچ اور سونٹھ(زنجبی) کے سفوف کی ایک چٹکی گرم قہوے میں ملا کر شہد سے میٹھا کر کے پینا مفید ہے۔ اس سے جسم میں حرارت بڑھتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتاہے۔ ان کے علاوہ بنفشہ اور برگِ تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی بھی اس موسم میں مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں جلدی امراض ، کھانسی ،جوڑوں کا درد اور دیگر بلغمی امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے۔چہرے کی حفاظت کے لیے گلیسرین اور لیموں کا رس عرقِ گلاب میں ملا کر لگانا مفید ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More