ملک پر حکمرانی کا فیصلہ عوام کرے گی،بلاول

سماء نیوز  |  Nov 22, 2020

پاکستان پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹونے ايک بارپھرحکومت کےجلد خاتمے کی پيشگوئی کردی ہے۔

پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نےالزام لگايا کہ کرپشن حکومت کررہی ہے مگرنيب نے صرف اپوزيشن کونشانہ بنايا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ احتساب ادارے کومالم جبہ ميں کرپشن نظرنہيں آتی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بھی کہہ رہی ہےکہ اس حکومت میں کرپشن ہورہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اب ملک ميں عوامی راج ہوگااورقوم سب سے حساب لے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات ميں پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہوئی اورپی ڈی ايم جماعتوں کوزيادہ ووٹ ملے ہيں۔بلاول بھٹونے یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان سے نعرہ اٹھ رہا ہے کہ ميرے ووٹ پرڈاکہ نامنظور۔

انھوں نے کہا کہ ان کو کرونا اپوزیشن کے جلسوں کے وقت یاد آتا ہے، عوام مہنگائی کےسونامی میں ڈوب رہےہیں، ان حکمرانوں کی وجہ سے،آٹا،چینی،بجلی،پٹرول سب مہنگا ہوا ہے، مرغی تودور کی بات اب عوام انڈہ بھی نہیں خرید سکتے۔

حکومت پر مزید کڑی تنقید کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کےوسائل پراور آپ کی جیب پر ڈاکا ڈال رہاہے، یہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں بلکہ یہ سلیکٹرزکےنمائندے ہیں، حکومت کی نالائقی کابوجھ عوام اٹھارہےہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More