کراچی:امراض قلب کے اسپتال میں مبینہ کرپشن،نشاندہی کرنے والا افسر سبکدوش

سماء نیوز  |  Nov 22, 2020

فوٹو: آن لائن

کراچی کے این آئی سی وی ڈی میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے سینئر اسٹاف آفیسرٹوایگزیکیٹوڈائريکٹرکوہٹاديا گيا۔ڈاکٹرطارق شيخ نے چيف سيکريٹری کوجون ميں خط لکھا تھا کہ اين آئی سی وی ڈی ميں من پسند افراد کو نوازا اور27اکاؤنٹس کا بے دريغ استعمال کياجارہاہے۔

کراچی کےقومی ادارہ برائے امراض قلب کےڈاکٹرطارق احمد شيخ نے چيف سيکريٹری سندھ اورسيکريٹری صحت کوجون ميں خط لکھا تھا جس ميں بتايا گيا تھا کہ اين آئی سی وی ڈی کےایگزیکیٹوڈائريکٹرنديم قمراورحميد اللہ نےادارےکوتباہ کرديا ہےاورادارے ميں من پسند افراد کونوازا جارہاہے۔ انھوں نےبتایا تھا کہ بھرتی ہونےکےصرف 6 ماہ بعدافسران کوغيرقانونی طريقے سے 19 سے20 گريڈ ميں ترقی ديدی گئی جبکہ 27 بينک اکاؤنٹس کا بے دريغ استعمال کياجارہاہے۔

ڈاکٹرطارق شيخ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت اور اين آئی سی وی ڈی کے اعلیٰ افسران کوکئی بار کرپشن کی داستان سے آگاہ کيامگر کرپشن کی تحقيقات کی بجائے ان کو ہی ملازمت سے فارغ کرديا گيا۔

ادھراين آئی سی وی ڈی اتنظاميہ نےڈاکٹرطارق شيخ کوہٹانےکی وجہ مسلسل غيرحاضری بتائی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More