کل تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا،شفقت محمود

ہم نیوز  |  Nov 22, 2020

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کل تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہو گا جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام فیصلوں کا اعلان کل دن 1230 بجے ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

To all those eagerly awaiting the outcome of tomorrow’s inter provincial education ministers meeting. I will be holding a press conference at 12.30 after the conclusion of the meeting in which all decisions would be announced .

— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood)

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں سے متعلق متعدد تجاویز صوبوں کو بھجوائی تھیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی سیشن، امتحانات اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق تین مختلف تجاویز صوبوں کی بھجوائی تھیں۔

تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے پہلی تجویز میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیا جائے یا پھر 24 نومبر سے پرائمری اسکولز، 2 دسمبر سے مڈل اسکولز جب کہ 15 دسمبر سے ہائیرسیکنڈری اسکولز کو بند کرنے کی تجویز دی گئی۔

اسی طرح وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو مارچ کے بجائے 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی۔

امتحانات کے حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم نے صوبوں کو تجویز دی تھی کہ میٹرک،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جون 2021 میں لیےجائیں۔

گلگت بلتستان کے تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کر دیئے گئے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More