نوازشریف وطن واپسی کےلئے مشاورت کریں گے

روزنامہ اوصاف  |  Nov 22, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے اپنی والدہ کی تدفین کےلئے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی چینل نےاپنی رپورٹ میں بتایا کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اپنی والدہ کی تدفین کےلئے پاکستان آنے کا سوچ رہے ہیں۔تاہم سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، حسین اور حسن نواز شریف نے ان کے فیصلے کی مخالفت کر دی ہے۔بیگم شمیم اختر کے انتقال کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ملک واپسی کیلئے مشاورت شروع ہو گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے والدہ کی میت کیساتھ وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا جبکہ ان کے فیصلے پر اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نواز انہیں وطن واپسی سے روک رہے ہیں ۔ وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف ، مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کریں گے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More