نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمی بورڈ کی مشترکہ نصاب کی منظوری

سماء نیوز  |  Nov 22, 2020

نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمی بورڈ نے مشترکہ نصاب کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان میڈیکل کونسل کے مطابق نصاب کا اعلان پی ایم سی پہلے ہی کر چکا ہے۔ایم ڈی کیٹ کی عارضی تاریخ 29 نومبر 2020 رکھی گئی ہے۔

پی ایم سی حکام کےمطابق بورڈ اراکین نےصوبائی اور وفاقی بورڈ کے ایف ایس سی نصاب کا الگ الگ جائزہ لیا۔بورڈ اراکین کی جانب سےیکساں موضوعات کی نشاندہی کی گئی اور یکساں موضوعات کی بنیاد پر ایم ڈی کیٹ کے نصاب کا تعین کیا۔

پی ایم سی حکام نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملٹی پل چوائس کے 200 سوالات ہونگے،80 نمبر بائیولوجی ، 60 کیمسٹری، 40 فزکس اور 20 نمبر انگلش کے ہونگے۔

پی ایم سی حکام کا کہنا تھا کہ کسی صوبے سے تعلق رکھنے والے ایم ڈی کیٹ کے خواہشمند طلباء کی حق تلفی نہیں ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More