بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس کل ہوگا

روزنامہ اوصاف  |  Nov 22, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  کرونا وائرس کی دوسری لہر کے جائزے کےلئےبین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس کل ہو گا ۔نجی ٹی وی چینل اے آ ر وائی نیوز کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس کل ہو گا۔ جس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔جبکہ آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانا ت اور اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سیشن کے حوالے سے بھی فیصلے متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ تمام صوبوں میں پرائمری سیکشنز میں 23نومبر، مڈل سیکشنز میں 2دسمبر جبکہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سکیشنز میں 15دسمبر سے 31جنوری تک چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More