آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

بول نیوز  |  Nov 22, 2020

کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں رواں ماہ کے دوران فائن آٹے کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ہوا ہے۔

فائن آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1350 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 50 کلو آٹے کا تھیلہ 3100 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1240 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More