بختاور بھٹو کا شادی کیلئے لباس کا انتخاب

سماء نیوز  |  Nov 22, 2020

سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنی ڈھولکی کے موقع پر اپنی والدہ کے نکاح کا جوڑا پہننے کا فیصلہ کرلیا۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے لیے بھی اُسی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے ان کی والدہ بے نظیر بھٹو کی شادی کا لباس تیار کیا تھا ۔

اس حوالےسے فیشن برانڈ ریشم رواج نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے ان کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اپنی ڈھولکی کی تقریب میں والدہ کے نکاح کا جوڑا پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔

View this post on InstagramA post shared by Resham Revaj (@reshamrevaj)

فیشن برانڈ نے انسٹاگرام پر بے نظیر کے اسی جوڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بختاور بھٹو کو منگی کی مبارکباد بھی دی ۔

اُنہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ بختاور بھٹو اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نکاح کا وہ جوڑا دوبارہ پہننا چاہتی ہیں جسے ہمارے برانڈ نے تیار کیا تھا۔

اس سے قبل 14 نومبرکو بختاوربھٹو زرداری کی منگنی کی خبرسامنے آئی تھی جس کا دعوت نامہ بھی میڈیا پرزیر گردش رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More