فخر زمان بخار کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

ہم نیوز  |  Nov 23, 2020

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز  فخر زمان بخار کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بخار کی علامات ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں۔ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی رپورٹس آج آئیں گی۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں اور اسٹاف کو بائیو سیکیور ببل میں منتقل کر دیا جائے گا۔

مثبت ٹیسٹ آنے والے کھلاڑیوں کو آئیسولیشن میں رہنا پڑے گا جب کہ پچپن رکنی قومی اسکواڈ کل صبح تین بجے نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہو گا۔

دورہ نیوزی لینڈ پرقومی کرکٹ ٹیم کو 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں جو 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More