ویب ڈیسک —
بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنی نئی فلم پر کام کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس میں ان کے ساتھ معروف کینیڈین سنگر سلین ڈیون بھی جلوہ گر ہوں گی۔
پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پرآنے والے پروجیکٹ ' ٹیکسٹ فار یو' سے متعلق تصاویر بھی شیئرکی ہیں جن میں جمعے کو فلم کی شوٹںگ کے آغاز سے قبل وہ تیاریاں کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
تصویر میں مینی کیور کے دوران پریانکا نے ماسک پہنا ہوا ہے جب کہ ان کے بال بھی پلاسٹک شیٹ سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ تصاویر کے ساتھ پریانکا نے لکھا ہے کہ تیاریاں۔۔۔'ٹیکسٹ فار یو' جمعے سے۔
دونوں کی ملاقات ہوتی ہے اور ایک رشتہ جڑ جاتا ہے لیکن دونوں ہی اپنے ماضی کو بھلا نہیں پاتے۔
فلم کے اسکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر جم اسٹیراؤز ہیں۔
پریانکا چوپڑا کی بات کریں تو ان کی دو فلمیں 'دی وائٹ ٹائیگر' اور 'وی کین بی ہیروز اپ' نیٹ فلکس پر ریلیز کے تیار ہیں۔