پنجاب، اسلام آباد، پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز بند

سماء نیوز  |  Nov 27, 2020

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چوبيس گھنٹے کيلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سوئی ناردرن سسٹم میں گیس کی شدید قلت کے باعث ریجن میں سی این جی اسٹیشنز آئندہ گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو آج رات بارہ بجے سے آئندہ رات بارہ بجے تک گیس نہیں ملے گی۔ فیصلہ گھریلو صارفین کی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوسری طرف بلوچستان میں لاکھی فیلڈ سے گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئے ذخیرے سے یومیہ پچیس لاکھ کیوبک فٹ گیس نکلے گی۔ لاکھی فیلڈ میں کھدائی کا آغاز سات مئی سے  ہوا تھا۔ حکام کے مطابق تین ہزار میٹر کھدائی کے بعد گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More