جولائی تااکتوبرترسیلات زرمیں 26اعشاريہ 5 فیصداضافہ ريکارڈ

سماء نیوز  |  Nov 28, 2020

وزارت خزانہ نے ماہانہ اپ ڈیٹ آؤت لک جاری کیا ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر میں 26اعشاريہ 5  فیصد اضافہ ريکارڈ کیا گیا ہے،حجم 9 اعشاريہ 4 ارب ڈالرز رہا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کےابتدائی 4ماہ میں معيشت ميں نماياں بہتری ديکھی گئی ہے۔جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ ايک اعشاريہ دوارب ڈالرسرپلس جبکہ تجارتی خسارہ چھ اعشاريہ سات ارب ڈالرز رہا۔

اس دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری نو اعشاريہ ايک فیصد بڑھی۔ملکی زر مبادلہ ذخائر20 نومبر تک بيس اعشاريہ پانچ پانچ ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے۔ گزشتہ سال 75 برس بعد عالمی معاشی گروتھ منفی چار اعشاريہ چار  فیصد ریکارڈ کی گئی البتہ پاکستانی معیشت کی کارکردگی منفی صفر اعشاريہ تين آٹھ  فیصد رہی۔

حکومت نے کرونا کے منفی اثرات میں کمی کیلئے بروقت اقدامات کیئے،معاشی سرگرمیاں برقرار رکھنے کی حکمت عملی جاری ہے۔

رپورٹ ميں ڈالرکے مقابلے روپیہ مستحکم رہنے کی پیشگوئی کيساتھ مہنگائی بھی کم ہونے کی نويد سنا دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More