کاون کو کمبوڈیا بھیجنے کی تیاریاں مکمل

ہم نیوز  |  Nov 28, 2020

اسلام آباد: اسلام آباد مرغرار چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کو کمبوڈیا بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے کاون کو کمبوڈیا لے جانے کے لیے خصوصی کارگو طیارہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

سول ایوی ایشن کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے طیارہ لینڈنگ سے متعلق  نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایوی ایشن ڈویژن نے حکام کو ہاتھی کی منتقلی سے متعلق سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

ہاتھی کاون کی منتقلی کے لیے وزارت ماحولیات تبدیلی نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

کاون کی کمبوڈیا منتقلی کے لیے دو غیر ملکی ڈاکٹرز اور  8 غیر ملکی ٹیکنیکل اسٹاف کی ٹیم  ہمراہ روانہ ہو گی، کاون کو کل اسلام آباد ایئرپورٹ سے کمبوڈیا منتقل کیا جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت کے مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اس کو الوداع کہا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی کی کاون ہاتھی کوالوداع کہنے اسلام آباد چڑیا گھر گئے۔ صدرعارف علوی کو کاون ہاتھی کو کمبوڈیا لے جانے کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی تھی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کاون ہاتھی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا امید کرتا ہوں کہ کاون کمبوڈیا کی پناہ گاہ میں خوش رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعلقہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نگہداشت کیلئے مزید اقدامات اٹھائے۔

کاون ہاتھی کوایک سال کی عمر میں 1985 میں سری لنکن حکومت نے اس وقت پاکستان کے صدر جنرل ضیاءالحق کو بطور تحفہ پیش کیا تھا۔ 36 سالہ کاون اس وقت سے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More