پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دو طرفہ تعاون میں مزید تیزی لانے کیلئے اعلی سطح پر باہمی تبادلوں میں اضافے پر اتفاق کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اے پی پی  |  Nov 28, 2020

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دو طرفہ تعاون میں مزید تیزی لانے کیلئے اعلی سطح پر باہمی تبادلوں میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہفتہ کو نائیجر میں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یو اے ای کے وزیر مملکت ریم الہاشمی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعاون ،کوڈ 19صورتحال ، ایکسپو میں پاکستان کی شرکت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات اور عوام کے درمیان رابطوں کو اجاگر کیا اور متعدد شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی تعاون کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ نے اماراتی وزیر مملکت کو یو اے ای ویزا کے حوالے سے پاکستانی شہریوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں فریقین نے او آئی سی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امت مسلمہ کے لئے متحدہ اور بنیادی پلیٹ فارم کی حیثیت سے اس کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More