رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن

بول نیوز  |  Nov 28, 2020

رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کا چوتھا اور آخری چاند گرہن  29 اور 30 نومبر کی درمیانی رات کو ہوگا۔

چاند گرہن جنوبی اور شمالی امریکا،آسٹریلیا اور ایشیا کے ممالک میں دیکھا جاسکے گا جبکہ  کراچی سمیت پاکستان میں کہیں بھی نہیں دیکھا  جاسکے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز رات 12بجکر 32منٹ پر ہوگا جو شب 2 بجکر42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور  اختتام رات 4 بجکر 53منٹ پر  ہوگا۔

چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگا۔

دوسری جانب  سال 2020 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More