کراچی سرکلرریلوے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

سماء نیوز  |  Nov 28, 2020

سپریم کورٹ نے کراچی سرکلرریلوے کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں تحریر ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کوانڈر پاسز، اوور ہیڈ برج کی عدم تعمیر پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں درج ہے کہ وزیراعلی سندھ بتائیں کیوں نہ عدالتی حکم عدولی پران کے خلاف کارروائی کیجائے،عدالت نے 12 فروری کو 6 ماہ میں کراچی سرکلر ریلوے فعال کرنے کا حکم دیا تھا،سندھ حکومت نےعدالتی احکامات پرعمل درآمد کیلئے کچھ نہیں کیا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ریلوے عدالت کو گمراہ کرتے رہے اس لئےسیکریٹری ریلوے کووضاحت کیلئےایک اور نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ جمعرات کوکراچی سرکلر ریلوے کیس کی سپریم کورٹ کے موقع پر عدالت نے ایف ڈبلیو او کوتاحال ٹھیکہ نہ دینے پراظہارِ برہمی کیا تھا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایف ڈبلیو او نےتاحال کام کیوں نہیں شروع کیا، ہم نے تو سنا تھا کہ ڈیزائن ایف ڈبلیو او بنا رہا ہے ؟ ڈی جی ایف ڈبلیو او نےعدالت کو بتایا تھا کہ ہم نےڈیزائن بنا کردیا تھا لیکن سندھ حکومت نے تاحال منظور نہیں کیا،ریلوے نے ڈیزائن اور سندھ حکومت نے کام شروع کرنے کا حکم دینا ہے، سندھ حکومت نے ہمیں ابھی تک ٹھیکہ نہیں دیا۔

ایف ڈیبلو اوکا ڈیزائن منظور نہ کرنے پر عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھااور مختصرحکم نامے میں کہا کہ جو عدالتی احکامات تھے کہ جو بھی سرکلرریلوے میں رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ چیف سیکریٹری سندھ کو اس معاملے میں پہلے ہی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More