کوروناویکسین پاکستان میں کب تک دستیاب ہوسکے گی؟حکومت نے بتا دیا

روزنامہ اوصاف  |  Nov 29, 2020

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری اپنی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی لہر شدید ہوئی، پاکستان میں ویکسین کی دستیابی 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ممکن ہوسکے گی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ کورونا ویکسین کے لئے ڈیڑھ سو ملین ڈالر  مختص کردیئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ہوم لرننگ اور خود انحصاری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ پولیو مہم کورونا ایس او پیز کے تحت چلائی جائے گی جس کے لئے حکومت کے ساتھ ہر شعبہ زندگی کے افراد کو ساتھ دینا چاہیے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More