پی پی گجرات کے صدر کو بھائیوں سمیت نظر بند کردیا گیا، کائرہ

ہم نیوز  |  Nov 29, 2020

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی گجرات کے صدر ضیا محی الدین کو بھائیوں سمیت نظر بند کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ پی پی گجرات کے صدرضیا محی الدین اوران کے بھائیوں کو گرفتار کرکے 30 دن کے لیے نظربند کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے اس وقت پی پی منڈی بہاؤالدین کے صدرآصف بشیر سمیت دیگرعہدیداران کو بھی گھیرے میں لے رکھا ہے۔

پی پی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ کا کہنا ہے کہ پی پی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے جنرل سیکریٹری کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اس وقت پی پی جھنگ اور فیصل آباد کے پارٹی عہدیداران کے ناموں کی فہرستیں لے کر گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More