کیا ایپل کا فولڈایبل آئی فون 2022میں لانچ ہوگا؟

سماء نیوز  |  Dec 01, 2020

فوٹو: گوگل

ایپل نے سمتبر 2022 میں لانچ ہونے والے فولڈ ایبل آئی فون کے پارٹس کی جانچ کرنے والی پارٹنر کمپنی فوکسکون کو 1لاکھ سیمپل فولڈ ایبل موبائل بھیج دیے۔

ویب سائٹ کے مطابق پہلا فولڈایبل آئی فون تائیوان کی ایک کمپنی نیونیکو نے بنایا تھا۔ آئی فون کا فولڈایبل فون سال 2022 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ جس کی کم ازکم قیمت 1499ڈالر سے شروع ہوگی یعنی پاکستان روپے میں تقریبا 2لاکھ 40 ہزار سے فولڈایبل آئی فون کی قمیت کا آغاز ہوگا۔ آئی فون میں 8جی بی میموری اور ایک ٹیرا بائٹ اسٹوریج بھی ہوگی۔

آئی فون نے سام سنگ سے فولڈایبل اسکرین خریدی ہوگی، جس کا امکان سب سے پہلے معیار کی جانچ کرنا ہے۔

اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ ایپل فولڈ ایبل فون پر کس ڈسپلے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہتی ہےلیکن اگر سب کچھ پلان کے مطابق ہوتا ہے تو مائیکرو لیڈ میں تبدیل ہونے میں تین سے چار سال لگ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More