شاہد آفریدی لنکن پریمئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آگئے

بول نیوز  |  Dec 02, 2020

سابق قومی کپتان شاہد آفریدی لنکن پریمئر لیگ سے وطن واپس آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں گال گلیڈیئٹرز کے کپتان شاہد آفریدی  نے کہا کہ  انہیں ایمرجنسی میں گھر واپس جانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صورتحال بہتر ہوتے ہی لنکن پریمئر لیگ میں اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلوں گا۔

Unfortunately I have a personal emergency to attend to back home. I will return to join back my team at LPL immediately after the situation is handled. All the best.

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 2, 2020

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی لنکن پریمئر لیگ  (ایل پی ایل) میں گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے  تھے۔

ایونٹ کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی ۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More