کورونا سے اب ڈرنا کیسا۔۔پاکستانیوں کیلئے ویکسین کی مفت فراہمی ۔پوری قوم کیلئےشاند ار خبر

روزنامہ اوصاف  |  Dec 02, 2020

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین حامد نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکٹھا کررہی ہے، 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ویکسین لگانا شروع کردیں گے اور ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے شروع میں ایک لیبارٹری تھی لیکن اب 150 سے زائد لیبارٹریز ہیں، بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی تھی۔نوشین حامد کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 2500 آکسیجن بیڈ کا اضافہ کیا ہے مگر وینٹی لیٹرز سے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے۔واضح رہےکہ حکومت نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے، پیر کے روز این سی او سی کی جانب سے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی تھی اور گزشتہ روزوفاقی کابینہ نے ویکسین کی خریداری کے لیے 150 ملین ڈالر مختص کرنے کی منظوری دی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More