پاکستان اورنیوزی لینڈاے کے درمیان پہلا4روزہ میچ منسوخ

سماء نیوز  |  Dec 03, 2020

بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم اور کیوی اے ٹیم کے درمیان پہلا 4 روزہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔

کرکٹ میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔ پاکستانی کھلاڑيوں کے قرنطينہ ميں ہونے کے باعث پریکٹس میں تاخیر ہوئی۔ قومی کھلاڑی اب کوئنز ٹاؤن میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلیں گے۔

اس میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کو نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری درکار ہوگی۔ کرونا سے متاثرہ ارکان نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن کی مدت مکمل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 8 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور سے دبئی اور کوالالمپور سے ہوتے ہوئے آکلینڈ پہنچی تھی جس کے بعد اس کی منزل کرائسٹ چرچ تھی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان طے شدہ ایس او پیز کے تحت نیوزی لینڈ آمد کے بعد 14 روز کا عرصہ قرنطینہ میں گزارنا تھا اور اس دوران اسکواڈ کے کرونا ٹیسٹ ہونا تھے اور ان کے نتائج کی بنیاد پر اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت دی جانی تھی۔

نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد پاکستانی کرکٹروں کی جانب سے مبینہ طور پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی خبریں بھی آئیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مزید خلاف ورزیوں پر پاکستانی ٹیم کو وطن واپس بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 8 دسمبر کو کرائسٹ چرچ سے کویئنز ٹاؤن روانہ ہونا ہے اور ٹیم انتظامیہ یہ توقع کر رہی ہے کہ جن کھلاڑیوں کے منفی نتائج آ رہے ہیں انھیں5 دسمبر سے پریکٹس کی اجازت مل جائے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اس دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ دورے کا آغاز ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہوگا جس کا پہلا میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More