22ہزار کیسز اور ہلاکتیں۔۔۔ اللہ معاف کرے۔۔ کورونا نے سندھ میں تباہی مچادی، انتہائی افسوسناک خبر سامنے آ گئی

روزنامہ اوصاف  |  Dec 03, 2020

کراچی(نیو زڈیسک) کورونا وائرس نے تباہی مچادی ہے۔ سندھ میں ماہ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں کورونا وائرس کے 22 ہزار کیسز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق نومبر میں کورونا کے 28 ہزار 535  رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ  اکتوبرمیں 6 ہزار 541  کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔محکمہ صحت کے مطابق  نومبر میں 331 اور اکتوبر  میں 128 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے اور اس طرح اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں 150 فیصداضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی شرح بھی 3.13 فیصد سے بڑھ کر 8.53 فیصد تک جا پہنچی ہے، ماہ اکتوبر میں کورونا وائرس کی شرح 3.72 فیصد رہی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More