ایل این جی درآمد میں تاخیر،قومی خزانے کو 122ارب کا نقصان

روزنامہ اوصاف  |  Dec 03, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی حکومت نے ایل این جی کی درآمد میں تاخیر کی ہے جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 122ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلاول بھٹو زرداری مصطفیٰ نواز کھوکھر نے انکشاف کیا ہے کہ  ایل این جی اسکینڈل کرپشن اور حکومت کی نااہلی کی بدترین مثال ہے، رواں سال ایل این جی تاخیر سے منگوانے سے قوم کو 36 ارب کا ٹیکہ لگا جب کہ مجموعی طور پر دو سالوں میں ایل این جی کی مد میں قومی خزانے کو 122 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائے اور قوم کو بتایا جائےکہ کس نے نااہلی برتی اور کس نے کرپشن کی۔ بتایا گیا ہے کہ دوسرے ممالک سستی ایل این جی خریدتے رہے جبکہ پاکستانی حکومت نے محض وقت ضائع کیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More