سابق سعودی بادشاہ شا ہ فیصل کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

روزنامہ اوصاف  |  Dec 03, 2020

 الریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے سابق بادشاہ شاہ فیصل کی صاحبزادی شہزادی حصہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق سعودی باشادہ شاہ فیصل کی صاحبزادی شہزادی حصہ انتقال کرگئیں۔ان کی نماز جنازہ آج (بروز جمعرات ) ادا کی جائے گی۔ دوسری جانب عرب میڈیا نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی   ایس پی اے کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے ایوان شاہی نے شہزادی حصہ بنت فیصل بن عبد العزیزکی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کےلئے دعا کی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More